ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: کنویں کے کنارے بیٹھ کر موبائل گیم کھیلنے والا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک

کنداپور: کنویں کے کنارے بیٹھ کر موبائل گیم کھیلنے والا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک

Sun, 14 Oct 2018 12:50:32    S.O. News Service

کنداپور 14؍اکتوبر(ایس او نیوز) کنویں کے کنارے بیٹھ کر موبائل گیم کھیلنے کے دوران اچانک کنویں میں گر کر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت   گونڈیہولی بسرور کے رہنے والے بھاسکر پجاری (21سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واردات کنداپور تعلقہ کے بسرور میں  ایک ویلڈنگ شاپ کے قریپ پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق  بھاسکر کنویں کے کمپائونڈ پر بیٹھ کر گیم کھیل رہا تھا جس کے دوران حادثاتی طور پر کنویں میں گر ہلاک ہوگیا۔

کنداپور دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: